حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کےاندرونی حصہ میں لکڑی پہ قدرتی رنگوں میں دیدہ زیب نقش و نگار کے ساتھ کام جاری ہے…..

جس طرح سے حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح مبارک کا بیرونی حصہ اپنے خوبصورت ڈیزائن کی بدولت اپنی مثال آپ ہے اسی طرح سے ضریح کا اندرونی حصہ بھی فنی مہارت، دیدہ زیب نقش ونگار اور دلکش ڈیزائن میں اپنا ثانی نہیں رکھتا بس فرق اتنا ہے کہ بیرونی حصہ سونے اور چاندی سے بنایا جا رہا ہے جبکہ اندرونی حصہ دنیا کی بہترین لکڑی سے بنایا جا رہا ہے۔


ضریح کے اندرونی حصہ میں اوپر قرآنی آیات والی خشبی پٹی(افریز) ہے اور اس کے نیچے بیرونی حصہ والی مثلث کے بالکل پیچھے لکڑی سے بنی مثلث ہے جس پر خوبصورت نقش ونگار بنے ہوئے ہیں اور اس مثلث کے نچلے حصے سے متصل ستون ہے جو بیرونی ستون کا اندرونی حصہ بنتا ہے یہ ستون بھی مثلث کی طرح خشبی نقش ونگار سے مزین ہے۔
ضریح کے اندرونی حصہ کی تیاری کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے متعدد اقسام کی بہترین لکڑی لائی گئی ہے اور اس پہ بنائے گئے خوبصورت رنگوں پہ مشتمل نقش ونگار پہ کسی قسم کا کوئی مصنوعی رنگ نہیں کیا گیا بلکہ نظر آنے والے سفید، پیلے، سبز، کالے، بنفسجی، سرخ، بورے اور دیگر تمام رنگ استعمال ہونے والی لکڑی کے اپنے قدرتی رنگ ہیں۔


ماہرین کی آراء کے مطابق موجودہ ضریح اپنی تمام خصوصیات، ظاہری خوبصورتی، نقش و نگار اور ڈیزائن کے حوالے دنیا میں موجود تمام ضریحوں سے منفرد حیثیت کی حامل ہے لہٰذا جدید ضریح بھی اسی ڈیزائن کے مطابق تیار کی جا رہی ہے اور اس کی تمام خصوصیات کو اس میں ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے تاکہ عراق اور بیرون ملک میں موجود تمام ضریحوں کے مقابلے میں اس ضریح کی انفرادی حیثیت طویل زمانے تک باقی رہ سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: