بابل کربلا روڈ پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جدید وضو خانوں کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں مختلف سہولیات مہیا کرنے کے لیے جن منصوبوں پر کام شروع کیا ہوا ہے ان میں سے ایک کربلا آنے والے زائرین کے لیے بابل کربلا روڈ پر بہت بڑے وضو خانے کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے.

یہ وضو خانہ 1347 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے یہ جدید وضو خانہ 97 بیت الخلاءان میں سے48 مردوں کے لیے اور 49خواتین کے لیے اور24 حمام اور متعدد وضو گاہیں بنائی گئیں ہیں اس کے علاوہ اس جدید وضو خانے میں ایک ڈسپنسری قائم کی گئی ہے اور تمام حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے فائر آلارمز اور آگ بجھانے والے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔

اس بات کا بھی ذکر کرتا چلوں کہ صدامی حکومت کے ختم ہونے کے بعد سے لے کر اب تک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عملے نے سینکڑوں منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا ہے اور اس وقت بھی روضہ مبارک کی طرف سے دسیوں منصوبوں پر کام جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: