شعبہ سیدہ فاطمہ بنت اسد (علیہا السلام) کی جانب سے اعفاءِ عام حاصل کرنے والی طالبات کے لیے آنکھوں کی صحت اور حفاظت سے متعلق خصوصی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفترِمتولی شرعی برائےخواتین سے وابستہ شعبہ سیدہ فاطمہ بنت اسد (علیہا السلام) برائے قرآنی علوم نے اعفاءِ عام حاصل کرنے والی طالبات کے لیے آنکھوں کی صحت اور حفاظت کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا۔

یہ لیکچر ماہر امراض چشم ڈاکٹر سروہ محمد نے دیا، جس میں انہوں نے آنکھوں کی صحت سے متعلق اہم معلومات اور ہدایات فراہم کیں۔ لیکچر کے دوران موبائل فون کے زیادہ استعمال سے ہونے والےمسائل، بصری تناؤ اور بینائی کے دیگر مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

ڈاکٹر سروہ محمد نے واضح کیا کہ اسمارٹ فونز اور الیکٹرانک آلات کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ صرف آنکھوں کو متاثر کرتا ہے، بلکہ اس کے دیگر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، جن میں گردن اور کمر کا درد، قوتِ ارادی اور ارتکاز میں کمی اور جسمانی صحت پر مرتب ہونے والے دیگر منفی اثرات شامل ہیں۔

انہوں نے آنکھوں اور جسم کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم حفاظتی تدابیر اور مذکورہ بالا علامات کو کم کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات کی۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ الیکٹرانک آلات کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں۔

اس لیکچر میں طالبات کی جانب سے گہری دلچسپی کا مشاہدہ کیا گیا اور لیکچر کے اختتام پر موضوع سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے۔

واضح رہے کہ اس لیکچر کا انعقاد شعبہ سیدہ فاطمہ بنت اسد (ع) کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جو صرف قرآنی پہلو تک محدود نہیں، بلکہ زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ اس کا مقصد طالبات کی علمی، طبی اور فکری بنیادوں پر ایسی تربیت کرنا ہے جو ان کی شخصیت کی ترقی میں معاون ثابت ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: