شعبہ معارفِ اسلامی و انسانی کی جانب سے مرکز تراث جنوب کے علمی و ثقافتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ معارفِ اسلامی و انسانی نے اپنے ذیلی ادارے مرکز تراث جنوب کے علمی و ثقافتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کی موجودہ پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔

یہ اجلاس مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسین الشرہانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف یونٹس کے سربراہان اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد جاری منصوبوں پر نظرثانی کرنا، ہر یونٹ کی کارکردگی کے اشاریوں کا تعین کرنا اور کام کی رفتار کا جائزہ لینا تھا۔


اجلاس کے دوران مرکز کے جاری کاموں کو مقررہ وقت کے اندر اور فکری و علمی معیارات کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔ کام کے دوران پیش آنے والے چیلنجز کو دور کرنے اور نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے جاری کردہ انتظامی ہدایات پر عمل درآمد اور وقت کے بہترین استعمال کی ہدایت کی گئی تاکہ طے شدہ اہداف کا حصول ممکن ہو سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: