شرح المناجاة الخمس عشرة للإمام زين العابدين(ع) کے نام سے ایک نئی کتاب کی اشاعت

قرآنی علوم کی نشر و اشاعت کے لیے کام کرنے والے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے "مركز علوم القرآن الكريم" نے حال ہی میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاؤں اور مناجات کی شرح و تفسیر پر مشتمل ایک نئی کتاب (شرح المناجاة الخمس عشرة للإمام زين العابدين(عليه السلام)) شائع کی ہے۔

اس کتاب کو معروف عالم دین جناب سيد محمد علی حلو نے لکھا ہے، اپنے مواد کے حوالے سے یہ ایک نایاب اور بہترین کتاب ہے، اس کتاب میں مؤلف نے امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاؤں میں موجود ایسے کلمات کی تشریح اور تفسیر کو بیان کیا ہے کہ جس کو عام لوگوں کے لیے سمجھنا مشکل ہے۔

مركز علوم القرآن الكريم کے انچارج شيخ ضياء الدين حميد زبيدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام زين العابدين(عليه السلام) کی دعائيں علم اور معرفت کا خزانہ ہیں اور ہر مومن کی روحانی تربیت کے لیے ایک کامل منہج ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ مرکز اپنی تاسیس کے بعد سے اب تک دسیوں مذہبی اور تربیتی کتابیں شائع کر چکا ہے اور مزید کی مفید کتابوں کی اشاعت کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: