روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفتر متولی شرعی برائےخواتین سے وابستہ ’شعبۂ خطابتِ حسینی‘ نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران اپنے خصوصی تعلیمی کورسز ’روافد المعرفة‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ کی انچارج محترمہ تغرید تمیمی نے بتایا کہ: "ان کورسز کا انعقاد و انتظام شعبہ کا ذیلی ادارہ حسینی خطابت انسٹی ٹیوٹ کر رہا ہے۔ کہ جس کا مقصد مڈل، سیکنڈری اور یونیورسٹی کی ان طالبات کی علمی و فنی آبیاری کرنا ہے جو فنِ خطابت سیکھنے کا ذوق رکھتی ہیں۔ پروگرام میں فنِ خطابت کے بنیادی اصولوں، مرثیہ خوانی کی تربیت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم اور سیرتِ معصومین (علیہم السلام) کے دروس بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ: کورس کے نصاب کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے اس میں ڈیجیٹل میڈیا اور فوٹوگرافی کی تربیت بھی شامل کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، طالبات کی عملی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے دستکاری جیسی تخلیقی سرگرمیاں بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔
محترمہ التمیمی نے اس بات پر زور دیا کہ شعبہ ہر سال ان کورسز کے انعقاد کو یقینی بناتا ہے، کیونکہ یہ طالبات کے اندر فنی مہارتوں کو صیقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مذہبی شعور اور ثقافتی آگاہی کو مستحکم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔