ہمیں روحانی طور پر اس شعور نے گھیرا ہوا ہے کہ حضرت عباس(ع) اور سید سیستانی کا قابل احترام و محبوب اور بلند شخصیت کے مالک ہیں(کارڈینل کارک)

آج کیتھولک بشپ پادریوں کے سربراہ کارڈینل ثيودور ماك كارك کی سربراہی میں امریکہ سے آئے ہوئے پادریوں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور حضرت عباس علیہ السلام کے مرقد کی زیارت اور الکفیل میوزیم کو دیکھنے کے بعد وفد نے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی۔

کارڈینل کارک نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں اس مقدس جگہ کی زیارت کا شرف حاصل ہونے سے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے اور دوسری جانب ہم اس بات سے بھی خوش ہیں کہ ہماری ملاقات سید سیستانی کے قریبی افراد سے ہو رہی ہے لہٰذا ہم آپ سے خواہش کرتے ہیں کہ آپ ہمارے سلام اور نیک تمناؤں کو ان تک پہنچائیں گے ہماری خواہش تو ان سے ملنے کی تھی لیکن ان کی مصروفیت کی وجہ سے یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی۔

کارڈینل کارک نے یہ بھی کہا ہمیں روحانی طور پر اس شعور نے گھیرا ہوا ہے کہ حضرت عباس(ع) اور سید سیستانی کا قابل احترام و محبوب اور بلند شخصیت کے مالک ہیں۔ میں تاکیدًا یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ سید سیستانی صرف معاشرے اور عراق میں ہی محبوب اور محترم نہیں ہیں بلکہ کنیسا اور پاپ کے نزدیک بھی انتہائی قابل احترام اور محبوب شخصیت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: