حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی عصمت کی گواہی دیتی ہوئی آیات اور احادیث....

شیعہ امامیہ اس بات کا عقیدہ رکھتے ہیں کہ رسول خدا(ص) اور حضرت علی(ع) سے لے کر حضرت مھدی(عج) تک تمام آئمہ معصوم ہیں اور اسی طرح سے شیعہ امامیہ اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت فاطمہ زہراء(ع) معصومہ ہیں اور ان کا ہر قول و فعل ہمارے لیے حجت ہے۔

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی عصمت پر دلیل:

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی عصمت کی گواہی قرآنی آیات اور احادیث میں واضح الفاظ میں موجود ہے اور علماء نے اس موضوع پہ بہت سی کتابیں بھی لکھی ہیں لبنان سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین مرحوم آیت اللہ سید عبد الحسین شرف الدین موسوی العاملی کہتے ہیں رسول خدا(ص) نے فرمایا کہ فاطمہ میرا حصہ ہے۔ اور یہ حدیث حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے معصوم ہونے پہ التزامی طور پر دلالت کرتی ہے کیونکہ رسول خدا(ص) معصوم ہیں اور یہ عصمت ان کے ہر حصے کے لیے ثابت ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی عصمت کی بلندی کا ادراک کسی بھی عام آدمی کے لیے ممکن نہیں ہے کیونکہ رسول خدا(ص) نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے غضبناک ہونے سے غضبناک ہوتا ہے اور ان کے راضی ہونے سے راضی ہوتا ہے۔ یہ حدیث حضرت فاطمہ(ع) کی عصمت کی بلندی کو بیان کرنے کے لیے کافی ہے کیونکہ رسول خدا(ص) واضح الفاظ میں ہمیں بتا رہے ہیں کہ حضرت فاطمہ زہراء(ع) جس کسی پر بھی غضبناک ہوں گی اس پر اللہ بھی غضبناک ہو گا اور جس سے بھی حضرت فاطمہ زہراء(ع) راضی اور خوش ہوں گی اللہ بھی اس پر راضی ہو گا۔ اب اس سے بڑھ کر کسی کی عصمت کی کیا دلیل ہو سکتی ہے۔

قرآن مجید میں آیت تطھیر حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی عصمت کی واضح دلیل کے طور پر موجود ہے کیونکہ تمام مفسرین کا اتفاق ہے کہ یہ آیت حضرت محمد(ص)، حضرت علی(ع)، حضرت فاطمہ(ع)، حضرت حسن(ع) اور حضرت حسین(ع) کی شان میں نازل ہوئی ہے اور اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان پانچوں مقدس ہستیوں کو مخاطب کر کے فرمایا ہے: (إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا).
حداد حضرمی نے القول الفصل میں کہا ہے آیت تطھیر اور حدیث کساء مشہور اور متواتر احادیث میں سے ہے بزرگ حفاظِ حدیث میں سے سترہ نے اس کے صحیح ہونے کی گواہی دی ہے اور اس حدیث کے سلسلہ سند میں موجود افراد کی تعداد ۵۰ تک جا پہنچتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: