تصویری جھلکیاں: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں شبِ جمعہ کے روحانی مناظر

ماہِ ذوالقعدہ کی اس شبِ جمعہ کے موقع پر زائرین اور مومنین کی ایک کثیر تعداد نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں حاضری دی اور بارگاہِ علمدارِ وفاء میں اپنی عقیدتوں کے نذرانے پیش کیے۔

زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے پیشِ نظر روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تمام انتظامی شعبہ جات زائرین کی خدمت اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہیں تاکہ زیارت و عبادات ادائیگی کے لیے ایک پرسکون اور روحانی ماحول فراہم کیا جا سکیں۔
روضہ مبارک کی انتظامیہ نے زائرین کی آمد سے قبل ہی ایک جامع منصوبہ بندی کر لی تھی، جس کے تحت درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے:
زائرین کے تحفظ اور طبی امداد کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔
پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
صحنِ مطہر اور ضریحِ مبارک کے گرد زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے خصوصی نظم و ضبط قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کے اژدہام سے بچا جا سکے۔

واضح رہے روضہ مبارک کا عملہ چوبیس گھنٹے زائرین کی خدمت کے لیے کوشاں ہے تاکہ کربلا پہنچنے والے لاکھوں عقیدت مند امن و سکون کے ساتھ اپنی مناجات اور اعمالِ شبِ جمعہ انجام دے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: