شعبۂ فکری امور کے زیر اہتمام جشن میلاد امام رضا(ع) کی مناسبت سے ثقافتی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے حضرت امام علی رضا بن موسیٰ کاظم (علیہما السلام) کے یومِ ولادتِ با سعادت کی مناسبت سے ایک پروقار ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کا اہتمام شعبے سے وابستہ "سید الماء تعلیمی و ثقافتی کمپلکس" نے کیا تھا۔ پروگرام کے پہلے حصے میں معروف خطیب سید حسین صافی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امامِ ہشتم(ع) کی مبارک زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور بیان کیا کہ آپ(ع) کی سیرت علم و حکمت اور بصیرت کے انمول اسباق سے عبارت ہے۔

تقریب کے دوسرے حصے میں معروف مداحِ اہل بیت(ع) حسین الخماسی نے بارگاہِ امامت میں گلبہائے عقیدت پیش کیے۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت اور قصائد کے ذریعے اس پر مسرت موقع پر خوشی اور والہانہ محبت کا اظہار کیا، جس سے حاضرین کے دل منور ہو گئے۔

پروگرام کے اختتام پر ایک مختصر ثقافتی و معلوماتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء سے امام علی رضا (علیہ السلام) کی زندگی، آپ(ع) کے علمی مرتبے اور تبلیغی کردار کے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ مقابلے کے اختتام پر درست جوابات دینے والے شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: