شعبہ فکری و ثقافتی امور اور میسان یونیورسٹی کےمابین مشترکہ علمی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے میسان یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ علمی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شعبہ سے وابستہ القمر کلچرل سنٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب علی عبدالوہاب نے بتایا کہ مرکز کے وفد نے میسان یونیورسٹی کا دورہ کیا، اور یونیورسٹی کے مركز التعليم المستمر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر عبد الزہرہ علوان سے ملاقات کی، جس کا مقصد باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں یونیورسٹی سے منسلک کالجز، شعبہ جات اور مراکز میں ثقافتی پروگراموں کے آغاز پر اتفاق کیا گیا؛ جن کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور صوبے میں تربیتی و تعلیمی پروگراموں کی حمایت کرنا ہے۔

یہ تعاون شعبہ فکری و ثقافتی امور کی ان کاوشوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد علمی اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کو فروغ دینا، اپنی فکری بنیادوں کو مستحکم کرنا اور تعلیمی و تحقیقی سفر کی ترقی میں ایک فعال اور موثر کردار ادا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: