انجینئرنگ کنسٹرکشن اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے حرمِ مطہرکی دیواروں اور صحنِ شریف کی معمول کی دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ کنسٹرکشن اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے حرمِ مطہر اور صحنِ شریف کی معمول کی دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا ہے۔

اس حوالے سے کنسٹرکشن ڈویژن کے سربراہ انجینئر کرار المنصوری نے بتایا کہ شعبے کے تکنیکی عملے نے صحنِ شریف اور حرمِ طاہر کی دیواروں پر نصب سنگِ مرمر کی دیکھ بھال اور پالش کا کام مکمل کر لیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد جہاں ان قیمتی تعمیراتی اثاثوں کی حفاظت ہے، وہی روضہ مبارک کی عظمت کے پیشِ نظر دیواروں کی چمک دمک اور جمالیاتی حسن کو برقرار رکھنا بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام اعلیٰ معیار کےمخصوص مواد اور جدید تکنیک کے ذریعے کیا گیا ہے، تاکہ سنگِ مرمر کی تعمیراتی قدر اور اس کی قدرتی خصوصیات کو نقصان پہنچائے بغیر ہر قسم کے داغ دھبوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: