روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صوبہ کربلا کے ضلع ہندیہ میں آیاتِ قرآنی کی تفسیر سے متعلق ایک خصوصی علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس حوالے سے علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کے سربراہ سید حامد المرعبی نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ اس نشست میں سید ضیاء الوزیر نے لیکچر دیا، جس میں قرآنی علوم سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس نشست کے دوران قرآنی آیات کی تفسیر کے مختلف پہلوؤں کو ایک سادہ اور علمی انداز میں بیان کیا گیا تاکہ معانی و مفاہیم کو سمجھنے میں آسانی ہو اور فہمِ قرآن کو فروغ مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نشست کے اختتام پر قرآنی خدمات اور ضلع میں قرآنی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کرنے پر متعدد شرکاء کو اعزازی اسناد و تحائف سے نوازا گیا۔





