حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شھادت کی المناک یاد میں نویں موسم الاحزان الفاطمی کا آغاز.....

کرب، مصائب اور اہل بیت کی دردناک یادوں سے وابستہ کربلا اب ہر سال مسلسل دس دن تک رسول خدا(ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے مصائب اور شھادت کی یاد مناتا ہے۔

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے منعقد ہونے والے نویں سالانہ موسم الاحزان الفاطمی کی تقریبات کا آغاز ما بین الحرمین میں (12جمادى الأولى 1437هـ) بمطابق(21فروری 2016ء) سے ہو چکا ہے کہ جس میں مسلسل دس دن تک مجالس عزاء، ماتم داری، تصاویر اور کتابوں کی نمائش، خواتین کا جلوس عزاء اور متعدد عزائی پروگرام منعقد ہوں گے۔

اس سال موسم الاحزان الفاطمی کی تقریبات کے ضمن میں مابین الحرمین میں ایک طویل بانوروما بھی آویزان کیا گیا ہے کہ جس میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے مصائب کی عکاسی کی گئی ہے اس بانوروما کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد دور و نزدیک سے آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا سیکشن کی طرف سے مسلسل نو سالوں سے موسم الاحزان الفاطمی کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہر سال اس کی پزیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: