روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیم و تربیت سیکشن کے تحت کام کرنے والے العمید گرلز مڈل سکول کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
سکول کی نئی عمارت میں موجودہ زمانے کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی سر گرمیوں سے متعلق ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں کہ جن میں مڈل سکول میں پڑھنے والی طالبات کی عمر سے مطابقت رکھنے والی کتابوں پر مشتمل لائبریری، کمپیوٹر لیب، فزکس لیب، کیمسٹری لیب، بائیو لیب، (Glorious English) کے لیے مختص ہال، ڈائیننگ ہال، نماز پڑھنے کے لیے مختص ہال اور کینٹین وغیرہ شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب میں تعلیم و تربیت سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر عباس موسوی اور ان کے نائب ڈاکٹر مشتاق علی کے علاوہ تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ العمید سکولز کی چَین بھی ان سکولوں میں شامل ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے کھولے گئے ہیں اور ہر سال العمید سکولز سمیت روضہ مبارک کے تمام سکولوں میں طلاب کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔