روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں زائرین کرام کی جانب سے دیئے جانے والے مختلف ہدیہ،عطیات وغیرہ کے وصول کرنے کا سیکشن.....

حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی آئمہ اہل بیت علیھم السلام اورتما م مسلمانوں کے نزدیک عظیم قدرومنزلت کے پیش نظر مومنین اور زائرین کرام روضہ مبارک میں مختلف عطیات وغیرہ دیتے ہیں پس زائرین کرام جو کچھ بھی روضہ مبارک کو دینا چاہتے ہیں اسے اس شعبہ میں وصول کیا جاتا ہے یہ شعبہ اموال کی وصولی کی باضابطہ کاروائی کے بعد ان اموال سے استفادہ کے لیے اسے ایک معین سیکشن کی طرف ڈیلیور کر دیتا ہے تا کہ یہ اشیاء روضہ مبارک اور زائرین کرام کی خدمت کے کام آ سکیں۔ یہ شعبہ اپنی ذمہ داریوں کے لحاظ سے درج ذیل یونٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے :

1 ‌-عینی نذرانوں کی وصولی کا یونٹ: اس یونٹ کی بنیا د زائرین کرام سے عینی نذرانے وصول کرنے کے لیے رکھی گئی ہے چونکہ حضرت عباس علیہ السلام باب الحوائج اور پناہ گاہ ہونے کے حوالے سے مشہور ہیں لہٰذا کثیر تعداد میں لوگ مذہبی اور قومی فرق کے بغیر آپ کے ساتھ محبت کی وجہ سے آپ کی زیارت کے قصد سے آتے ہیں اور آپ کی اللہ تعالیٰ کے نزدیک قدرومنزلت کی بناء پر اپنی حاجت روائی کے لیے آپ سے اللہ کے حضور شفاعت طلب کرتے ہیں کہ جس کے نمایاں اثرات کا بارہا تجربہ ان حاجت مندوں کی حاجت روائی سے کیا گیا ہے یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے حضور نذراور منت مانتے ہیں کہ اگر ان کی حاجت پوری ہو گئی تو وہ فلاں نذرانہ روضہ مبارکہ کو دیں گے۔ چنانچہ ہر جانب سے آئے ہوئے لوگ چاہے مسلمان ہوں یا غیرمسلم، عراقی ہوں یا غیر عراقی روضہ مبارک کو مختلف اقسام کے نذرانے پیش کرتے ہو ئے ‌دیکھے گئے ہیں۔ اس یونٹ کو دو قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ایک عام سامان کے ساتھ خاص کیا گیا ہے جیسے چٹائیاں ،قالین ،مشینری، گھڑیاں اور دیواری تختیاں وغیرہ ۔ موصولہ سامان کی تصدیق وصولی رسید کے دو نسخوں سے کی جاتی ہے جن میں سے ایک نذرانہ پیش کرنے والوں کو دیا جاتا ہے اور دوسرا جانچ پڑتال کے لیے سیکشن میں ریکارڈ کے طور پر محفوظ کر لیا جاتا ہے پھر موصولہ سامان کو اس کی قسموں کے اعتبار سے روضہ مبارک کے گوداموں میں بھیج دیا جاتا ہے۔
اس یونٹ کی دوسری قسم سونے چاندی کے بنے ہوئے زیورات اور تحائف وصول کرتی ہے اس قسم میں نذرانوں کے وزن اور اوصاف کی چیکنگ کی تصدیق کے بعد سابقہ طریقہ کے مطابق وصولی کی جاتی ہے پھر ان نذرانوں کو خزانہ میں محفوظ کر دیا جاتا ہے تاکہ روضہ مبارک کے سونے چاندی کے کاموں میں باوقت ضرورت استعمال ہو سکے جیسے ضریح مبارک کی جالی کی تصحیح اور روضہ مبارک کے مناروں اور قبہ پر سونا چڑھانا اور اس کے علاوہ سونا چڑھانے کے دوسرے کام کہ جن کی روضہ مبارک میں فنی انجام دہی اس یونٹ کے تحت انجام پاتی ہے اور جہاں تک سونے چاندی کے علاوہ دوسرے تحفوں کا تعلق ہے تو انہیں روضہ مبارک کے عجائب گھرکے لیے محفوظ کر دیا جاتا ہے تا کہ انہیں میوزیم میں رکھا جائے۔
2 ‌- کیش نذرانوں اور عطیات کی وصولی کا یونٹ: یہ یونٹ نذرانوں اور عطیات کی صورت میں دی گئی مختلف قسموں کی کرنسی کو وصول کرتا ہے چاہے یہ پیسے اپنے ملکوں میں رائج الوقت ہوں یا رائج الوقت تو نہ ہوں مگر تحفہ کے طور پر دیئے گئے ہوں جیسے ان ممالک کے پیسے جو سیاسی طور پر زوال کا شکار ہو گئے ہیں یہ کرنسی نوٹ یاسکے اگر نادرنہ ہوں تو موجودہ قیمت کے مساوی انھیں فروخت کر دیا جاتا ہے اور ان میں سے مہنگے اور نادر سکوں اورنوٹوں کو تحفوں کے ضمن میں محفوظ کر لیا جاتا ہے اور میوزیم کی اشیاء میں ملا دیا جاتا ہے۔
پھر حاصل شد ہ اموال کو ہر مہینہ روضہ مبارک کے حساب کتاب کی کمیٹی کے سپرد کر دیا جاتا ہے تا کہ کمیٹی ان اموال کو مصرف الرشید نامی بینک میں حرم کے اکاؤنٹ نمبر 104میں جمع کروا دے .


3 ‌-کرنسی اور عینی اموال کو علیحدہ کرنے کا یونٹ:

یہ شعبہ اپناکام کرنسی اور عینی اموال کو علیحدہ کرنے والے یونٹوں کے توسط سے انجام دیتا ہے یہ شعبہ ضریح مقدس اور حفاظتی الماریوں سے لائے جانے والے اموال وصول کرتا ہے اور پھر پیسوں کو دوسرے ہدیوں اور سونے چاندی کی چیزوں سے جدا کرنے کے بعد ہر ملک کی کرنسی کو علیحدہ کر کے گننے کا عمل انجام دیتا ہے اس کے بعد تمام اموال کو ایک رجسٹر میں درج کیا جاتا ہے کہ جس پر ضریح مقدس کھولنے والی کمیٹی کے تمام افراد دستخط کرتے ہیں ۔پھر تمام اموال کو مصرف الرافدین نامی بینک میں روضہ مقدسہ العباسیة کے نام پر ایک اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا جاتا ہے یہ تمام کام اس شعبہ اور روضہ مبارک میں سیکشن مالیات کے درمیان تعاون سے انجام پاتا ہے .

4 ‌- سلائی اور ڈیزائنگ کا یونٹ

یہ شعبہ روضہ مبارک میں سلائی کے تمام کام انجام دیتا ہے روضہ مبارکہ کے قبہ کے علم کی سلائی، حرم کے دروازوں کے پردوں کی سلائی،روضہ مبارک کے تمام سیکشنوں اور شعبوں کے پردوں کی سلائی ،گرمیوں میں صحن شریف کے سایہ کے لیے چادروں کی سلائی اور روضہ مبارک کے لیے ضروری خیموں اورشامیانوں کی سلائی اسی شعبہ کی ذمہ داری ہے.
دو یونٹوں کے ذریعے یہ شعبہ اپنا کام انجام دیتا ہے:
1- سلائی کا یونٹ .
2-
ڈیزائننگ کا یونٹ .
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: