بغداد میں واقع مستنصریہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لگائی جانے والی دوسری سالانہ کتابی نمائش کا افتتاح ہو چکا ہے اور اس میں بڑی تعداد میں ناشرین اور کتابی اداروں نے اپنے سٹال لگائے ہیں البتہ ہمیشہ کی طرح اس نمائش میں بھی لوگوں کی نظروں کا مرکز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال ہی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے سینکڑوں بلکہ ہزاروں موضوعات پر مشتمل اپنی منشورات کو اس نمائش میں رکھا ہے روضہ مبارک کے سٹال میں موجود دینی و فکری کتابوں کے ساتھ ساتھ سائنسی اور بشری علوم میں ہونے والی جدید تحقیقات پر مشتمل کتابوں کو یونیورسٹی کے طلاب اور اساتذہ میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
مستنصریہ یونورسٹی کے چانسلر فلاح اسدی نے نمائش میں شرکت پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا ہے اور روضہ مبارک کے سٹال کو سب سے منفرد قرار دیا ہے اور علمی کتابوں کی نشرواشاعت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کاوشوں کو سراہا ہے۔