روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہندوستان میں چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کا انعقاد.....

ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان کے شہر بنگلور میں چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام کا انعقاد کیا جائے گا کہ جس میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع)و امام محمد تقی(ع) بھی شریک ہوں گے۔

چوتھے سالانہ جشن امیر المومنین کی تقریبات بنگلور میں واقع امام باڑہ وحسینیہ ابو الفضل العباس(ع) میں(14 – 17رجب 1437هـ) بمطابق (22- 25 اپریل2016ء)تک جاری رہیں گی۔

اس سال جشن امیر المومنین علیہ السلام میں سر فہرست مندرجہ ذیل پروگرام شامل ہوں گے:

الف: عراق میں موجود مقدس مقامات کی طرف سے کتابی نمائش۔

ب: قرآنی محافل

ت :شہر میں موجود دینی مدارس، امام بارگاہوں، مساجد اور یتیم خاںوں کا دورہ اور معروف دینی شخصیات سے ملاقات۔

ث :عقائدی سوالات پر مشتمل مقابلہ

ج :حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے متعلق ثقافتی موضوعات پر تقاریر۔

اس کے علاوہ جشن میں عراق میں موجود تمام مقدس مقامات کی طرف سے پیغامات بھی ہندوستانی عوام تک پہنچائے جائیں گے اور ہندوستان کی معروف مذہبی اور سماجی شخصیات کوجشن میں مدعو کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: