حشد شعبی بھی اب گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا حصہ ہے.....

بروز ہفتہ (18جمادى الأولى 1437هـ) بمطابق(27فروری2016ء)کو کربلا کے ملعب الطف سٹیڈیم میں دنیا کا سب سے بڑا پوسٹر آویزاں کیا گیا اس پوسٹر پہ عراق کا نقشہ بنا ہوا ہے اور اس نقشے کے درمیان میں عراقی عسکری رضاکاروں کی تنظیم حشد شعبی کا مونو گرام بنا ہوا ہے۔

اس پوسٹرکا سائز (7,200) مربع میٹر ہے اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈزکے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا پوسٹر ہے اس سے پہلے سب سے بڑے پوسٹر کا اعزاز ہندوستان کے پاس تھاکہ جس کے پوسٹر کا سائز (5,900) مربّع میٹر تھا۔

اس پوسٹر کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی پریس مطبع الوارث میں تیار کیا گیا اور یہ پروجیکٹ منظّمة رعاية الطفولة في العراق نامی فاؤنڈیشن کے انچارج فرید لفتہ کا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: