عباس عسکری یونٹ کے ہاتھوں 37 داعشی ہلاک اور دسیوں زخمی.....

عباس عسکری یونٹ(فرقة العباس القتالیۃ) اور حشد شعبی کے عسکری رضا کار عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے لیےجہنمیوں پہ مامور غذبناک فرشتے اور ان کا اسلحہ جہنم کی آگ ثابت ہوا.....

کرکوک کے علاقہ بشیر میں جب 17 جمادی الاول 1437 ھ بمطابق 26 فروری 2016ء کی رات 12 بجے داعش نے مکمل تیاری کے ساتھ حشد شعبی کے برگیڈ نمبر 16 پہ حملہ کیا تو عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے حشد شعبی کے عسکری رضاکاروں کے ساتھ مل کر داعش کے لیے اس دنیا کو ہی جہنم میں تبدیل کر دیا۔عسکری رضا کاروں نے جوابی حملے میں داعش کے 37 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا اور دسیوں کو زخمی کیا۔ اور داعش کے بکتر بند گاڑی اور بھاری توپ خانے کو بھی تباہ کر دیا۔

داعش کی طرف سے کیا گیا یہ حملہ رات 12 بجے سے فجر تک جاری رہا لیکن داعش کے دہشت گرد آخر میں لاشوں اور زخمیوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

واضح رہے کہ عباس عسکری یونٹ نے اس جوابی حملے میں بھاری توپ خانے اور مختلف نوعیات کے چھوٹے بڑے میزائلوں کا بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اس علاقے میں داعش دسیوں بار حملہ کر چکی ہے لیکن اس علاقے کی حفاظت پہ مامور عباس عسکری یونٹ اور حشد شعبی کے عسکری رضاکاروں کے ہاتھوں اسے ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: