حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کے تمام اجزاء کی تکمیل کے بعد نمائش.....

حضرت عباس علیہ السلام کے مرقد پہ نصب کرنے کے لیے نئی ضریح کے تمام اجزاء مکمل طور پر بنا لیے گئے ہیں اور ان اجزاء کو آپس میں جوڑنے کے تمہیدی مرحلہ کے طور پہ آج 19جمادی الاول1437ھ بمطابق 28 فروری 2016ء کو نئی ضریح کے تمام اجزاء کو حرم کی ضریح ساز ورکشاپ میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جسے دیکھنے کے لیے مومنین کی بڑی تعداد آ رہی ہے۔

نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری علی صفار نے ضریح مبارک کی تیاری کے تمام مراحل کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی۔

اس موقع پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پرانی ضریح کی جگہ نئی ضریح کی تنصیب کا کام حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کے دن ۱۳ رجب کو شروع کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: