عمان میں جاری کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت۔۔۔۔  

گزشتہ سال کی طرح امسال بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی فکری و ثقافتی اور علمی کتابیں اکیسویں سالانہ معرض مسقط الدولی للکتاب نامی نمائش کا اہم ترین حصہ ہیں۔

بروز جمعرات 24 فروری 2016ء کو عمان میں شروع ہونے والی اس کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور آنے والے مہمانوں نے روضہ مبارک کی علمی و اشاعتی کاوشوں کو بے حد سراہا ہے۔

نمائش میں شریک روضہ مبارک کے وفد کے سربراہ اور العمید عالمی سنٹر کے مشیر ڈاکٹر کریم حسین ناصح نے بتایا ہے کہ اس نمائش میں روضہ مبارک کی طرف سے تحقیقاتی مقالات پر مشتمل العمید رسالہ اور الباھر رسالہ کو بھی رکھا گیا ہے اس کے علاوہ متعدد موضوعات پر لکھی گئیں کتابیں اور مخطوطات بھی روضہ مبارک کے سٹال کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ معرض مسقط الدولی للکتاب نامی نمائش میں27ممالک سے تعلق رکھنے والے 650 سے زیادہ ناشرین اور کتابی ادارے شریک ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: