الکفیل پلانٹ نرسری میں سات لاکھ پودے موسم بہار کے استقبال کے لیے تیار کھڑے ہیں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن کے تحت کام کرنے والی الکفیل پلانٹ نرسری کے انچارج مؤید ھاتف محمد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے تو نرسری میں سارا سال نئے پودوں کی تعداد میں اضافے اور ان کی پورے ملک میں سپلائی کے لیے کام جاری رہتا ہے لیکن ہر سال موسم بہار کے استقبال کے لیے خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ پودوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

عراق کے موسم میں پروان چڑھنے والے پھلوں، پھولوں اور نمائشی پودوں کی بڑی تعداد کی پنیری کو اس بہار میں عراق کی سرزمین کے سپرد کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جن پودوں کی پنیری اس وقت نرسری میں موجود ہے ان میں سرفہرست مندرجہ ذیل پودے شامل ہیں:

(البتونيا) و(الأقحوان) و(اليلدز) و(عين القط)، و(الزينيا)، و(القديفة)، و(الجعفري) الـ(أستر ملكي)، والـ(الكزانيا) و(المظفور) و(الياس المزهر)، و(الهايدر الظلّي)، و(البنجامينيا) و(الأكاسيا المصرية) و(الأكاسيا السورانتس) و(الأكاسيا الحمراء)، و(الأكاسيا الفيستولا) وشجرة (البوليميريا) وشجرة (البوكان فلا) والياسمين،لیموں، سنگترہ، گریپ فروٹ، انجیر،انار، خوبانی، انگور۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ الکفیل نرسری سے سستے داموں پودوں کی خریداری کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آ رہی ہے اور عام لوگوں کے علاوہ بہت سے سرکاری و نیم سرکاری ادارے بھی نرسری سے پودے خرید رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: