روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے شعبہ الدراسات والبحوث نے بے پناہ دینی، علمی اور سائنسی معلومات پہ مشتمل "مرجعٍ إلكترونيّ للمعلوماتيّة" نامی ایک ویب سائٹ تیار کی ہے کہ جو سوشل میڈیا اور معلومات کی تمام سائٹس کا بدیل بلکہ نعم البدل ثابت ہو گی۔
اس کا سرچ انجن گوگل سے بھی بہتر ہے اور اس میں معلومات کا ذخیرہ ویکیپیڈیا سے مماثلت رکھتا ہے لیکن معلومات کی درستگی کے حوالے سے یہ ویکی پیڈیا سے بہت آگے ہے۔
ابتدائی طور پر اس میں تین سیکشن بنائے گئے ہیں کہ جو درج ذیل ہیں:
1- اسلامی معلومات :۔ اس سیکشن میں قرآن، عقائد، فقہ، معصومین(ع) کی سیرت اور تاریخ وغیرہ کے یونٹ ہیں۔
2- خاندان اور معاشرہ:۔ اس سیکشن میں انسان کی گھریلو زندگی اور اجتماعی و انفرادی زندگی کے بارے میں بے انتہاء معلومات ہیں کہ جن کی ہر انسان کو ضرورت ہوتی ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی جنس اور عمر سے ہو۔
3- سائنسی اور انسانی معلومات:۔ اس سیکشن میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہونے والی ترقی اور تحقیق کو رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انسانی زندگی کے تقریبا تمام شعبوں کے حوالے سے بھی بے انتہاء معلومات اس سیکشن کا حصہ ہیں۔