امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے کاظمیہ میں اہل کربلا کا جلوس عزاء

فرزندِ رسول، امام محمد تقی (علیہ السلام) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے اہل کربلا کے روایتی ماتمی جلوس (موكب أهالي كربلاء) نے بغداد کے علاقے کاظمیہ میں آپ(ع) کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور مراسمِ عزاداری برپا کیے۔ یہ عزائی جلوس روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خصوصی تعاون سے برآمد کیا گیا تھا۔

اہلِ کربلا کا یہ مشترکہ ماتمی جلوس شاہراہ 'باب المراد' سے برآمد ہوا اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی (علیہما السلام) کی جانب گامزن رہا۔ اس جلوس میں کربلا کے تمام قدیمی علاقوں کے نمائندگان، مختلف انجمنوں اور حسینی دستوں سمیت زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ روضہ مبارک کے صحنِ مبارک میں پہنچنے پر یہ جلوس ایک مجلسِ عزاء کی صورت اختیار کر گیا، جہاں مصائبِ امام مظلوم(ع) بیان کیے گئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے اس موقع پر خصوصی انتظامات کیے۔ زائرین اور عزاداروں کو کربلا سے بغداد (کاظمیہ) لانے اور واپس لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، جلوس کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے مربوط انتظامی معاونت بھی فراہم کی۔

واضح رہے کہ اہل کربلا کی یہ دیرینہ روایت ہے کہ وہ ہر سال امام محمد تقی(علیہ السلام) کے یومِ شہادت کے موقع پر ایک مشترکہ ماتمی جلوس کی صورت میں کاظمیہ میں حاضری دے کر اہل بیت (علیہم السلام) کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے کاظمیہ مقدسہ میں زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام خدماتی وسائل بروئے کار لائے ہیں، حرمِ مطہر سے وابستہ خدماتی مواکب گزشتہ کئی روز سے کاظمین میں زائرین کو رہائش، طعام اوردیگر ضروری طبی و بنیادی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: