عباس عسکری یونٹ کے ہاتھوں داعش کا بھاری نقصان۔۔۔۔قریۃ البشیر کو آزاد کرانے کا مطالبہ

عباس عسکری یونٹ(فرقۃ العباس القتالیۃ) نے بروز ہفتہ 5 مارچ 2016 ء کو قریۃ البشیر میں داعش کے 9 دہشت گردوں کو ایک حملے کے دوران ہلاک کر دیا ہے اور دسیوں دہشت گرد اس حملے کے نتیجہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خفیہ معلومات کی بنیاد پہ عباس عسکری یونٹ کے توپ خانہ برگیڈ نے میٹنگ کے لیے جمع ہونے والے داعشی دہشت گردوں پر گولے اور میزائل داغے جس کے نتیجہ میں داعش کو بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچا۔

کرکوک کے نواحی شہر تازہ میں سینکڑوں لوگوں نے ایک مظاہرہ کے دوران حکومت سے قریۃ البشیر کو آزاد کروانے کا مطالبہ کیا اور جلد سے جلد عباس عسکری یونٹ کو اس علاقے کو داعش سے خالی کروانے کی اجازت دینے پہ زور دیا۔

واضح رہے کہ قریۃ البشیر کو آزاد کروانے کے لیے عباس عسکری یونٹ اور حشد شعبی کے عسکری رضاکار ہر حوالے سے تیاری مکمل کر چکے ہیں اور قریۃ البشیر کی حدود میں گزشتہ کئی ماہ سے حکومت کی طرف سے اس آپریشن کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: