جناب سلمان محمدی(رضی اللہ عنہ)کے حرم میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

بروزہفتہ 28 جمادی الاول 1437 ھ بمطابق 5 مارچ 2016 ء کو حضرت سلمان محمدی رضی اللہ عنہ کے حرم میں پانچویں بین الاقومی سلمان ملتقی الادیان کانفرنس کا انعقاد ہوا کہ جس میں روضہ مبارک حجرت عباس علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد مذاہب کے دینی رہنماؤں نے شرکت کی ۔غیر ملکی شخصیات کے علاوہ عراق میں موجود مقدس مقامات کے وفود اور ایرانی سفارت خانہ کے اعلیٰ سطحی وفد اور آیت اللہ محمد علی عبد اللہ شیرازی بھی کانفرنس میں شریک تھے۔

کانفرنس کا آغاز ایران سے تعلق رکھنے والے عالمی شھرت یافتہ قاری روح اللہ قوام نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اس کے بعد بالترتیب حرم جناب سلمان کے ادارہ، دیوان وقف شیعی، دیوان وقف سنی، ایرانی سفارت خانہ، صابئۃ مذہب، عیسائی مذہب، شیعہ مزارات کے سیکرٹریٹ اور آیت اللہ محمد علی عبد اللہ شیرازی کے نمائندوں نے کانفرنس سے خطاب کیا اور جناب سلمان محمدی کی خدمات اور موجودہ حالات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس کانفرنس کے اختتام پہ اصفحان سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے جناب سلمان کے بارے میں قصیدہ پڑھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: