الکفیل ہسپتال میں پہلی مرتبہ دل کی اوپن سرجری.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر جعفر صادق شحاذہ کی سربراہی میں سرجنوں کی ٹیم نے ایک پچاس سالہ خاتون مریض کے دل کی کامیاب اوپن سرجری کی ہے۔

یہ آپریشن تقریبا ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا اور آپریشن کے بعد اب مریضہ انتہائی نگہداشت شعبہ سے بھی باہر آ چکی ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ الکفیل ہسپتال میں دل کے امراض کے لیے ایک الگ سے شعبہ قائم ہے کہ جہاں دل کے مریضوں کا ہر طرح سے علاج کیا جاتا ہے اور اس شعبہ میں ہر طرح کی جدید مشینری اور دل کے آپریشن کے لیے خاص آپریشن تھیٹر بھی موجود ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: