برڈز فلو کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں معلوماتی سیمینار.....

گزشتہ روز حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں برڈز فلو کے بارے میں ایک سیمینار منعقد ہوا کہ جس میں برڈز فلو کے مختلف پہلووں پہ گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ سیمینار کربلا کے محکمہ حیوانات نے روضہ مبارک کے تعاون سے منعقد کروایا اور حیوانات کے ماہرین اور برڈز فلو پہ تحقیق کرنے والے افراد کو سیمینار سے خطاب کے لیے مدعو کیا کہ جنہوں نے محکمہ حیوانات سے تعلق رکھنے والے حاضرین کی موجودگی میں برڈز فلو کی مخفی اور ظاہری علامات، اس کے علاج اور اس سے بچنے کے جدید ترین طریقوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔

اس سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی میں علامہ شیخ عادل وکیل نے خطاب کیا اور اس سیمینار اور اس سے متعلقہ موضوع پہ گفتگو اور تحقیق کے اہمیت پر روشنی ڈالی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پولٹری، ڈیری اور دیگر زرعی منصوبوں کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: