سیکورٹی سیکشن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں.....

اس سیکشن کی سب سے اہم ذمہ داری زائرین کی روضہ مبارک میں داخل ہوتے وقت اور باہر نکلتے وقت حفاظت اور امن و امان کی فضا کو قائم کرنا ہے۔ اسی طرح یہ سیکشن روضہ مبارک اور روضہ مبارک سے متعلق تمام اداروں اور شعبوں کی حفاظت کرتا ہے اس مقصد کے لیے اس سیکشن کو جدید ترین آلات اور مشینری فراہم کی گئی ہے۔ یہ سیکشن روضہ مبارک اور اس سے متعلقہ علاقے کو ہر اس چیز سے پاک رکھتا ہے کہ جو اس مقدس مقام کی قدسیت اور احترام کے منافی ہے پس جو علاقہ اداری طور پر اس سیکشن کے زیرکنٹرول ہے اس میں یہ سیکشن ہر قسم کے اخلاقی فساد اور چوری وغیرہ کی روک تھام کرتا ہے اس مقصد کے لیے پورے ایریا میں لگے ہوئے کیمروں کی مدد سے مکمل نگرانی کرتا ہے اور جونہی اس عملہ کو کسی جگہ کوئی غیر قانونی حرکت نظر آتی ہے تو وہ وائرلیس کے ذریعے وہاں موجود سیکورٹی کے افراد کو اطلاع دیتے ہیں اور غیر قانونی حرکت کرنے والے کو فورا اپنی تحویل میں لے لیا جاتا ہے۔ یہ سیکشن تین شعبوں کی مدد سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا ہے :

1- تلاشی کا شعبہ۔
2-
پٹرولنگ اور گشت کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کا شعبہ.
3-
دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کا شعبہ.

تلاشی کا شعبہ

یہ شعبہ تین شفٹوں میں 24گھنٹے اپنی ذمہ داری کو ادا کرتا ہے اور جب سے سیکورٹی کا سیکشن وجود میں آیا اس وقت سے لے کر آج تک اس شعبہ کے ایریا میں کسی قسم کی کوئی امنی خرابی نہیں ہوئی اور شاید طاغوتی نظام کے خاتمے کے بعد روضہ مبارک کے ادارے نے جو سب سے اہم کام کیا ہے وہ یہی ہے کیونکہ اس منطقہ میں لاکھوں زائرین آتے ہیں اور طاغوتی نظام کے خاتمے کے بعد سے اب تک دہشت گردوں کا سب سے پہلا ہدف ہی اس منطقہ کو نقصان پہنچانا ہے لیکن آج تک بھی وہ اپنی اس ناپاک آرزو کو پورا نہیں کر سکے۔ اگر اس شعبہ کے ابتدائی ایام میں اس کے فنی وسائل کی کمی کا دہشت گردوں کے وسائل کے ساتھ موازنہ کریں تو ہر سال کروڑوں زائرین کی حفاظت اس شعبہ کے افراد کی شدید محنت اور جانفشانی کا ثبوت دیتی ہے پس حضرت امام حسین علیہ السلام اوران کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے لطف و کرم اور خدا تعالیٰ کی توفیق کے ذریعے ہی یہ شعبہ آج تک اپنے فرائض کو باخوبی سر انجام دے رہا ہے۔

دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کا شعبہ

یہ شعبہ جدید ترین آلات کے ذریعے ہر قسم کے دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرتا ہے اس شعبہ کے دو یونٹ ہیں ایک یونٹ باب قبلہ کی طرف سے آنے والی سڑک پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا ہے اور دوسرا یونٹ روضہ مبارک کے ارد گرد موجود راستوں پر فرائض کو انجام دیتا ہے اور ضرورت کے وقت دوسرے شعبے بھی اس شعبہ کے عملہ کی خدمات حاصل کرتے ہیں خاص طور پر جب کسی مومن کے جنازہ کو دفن سے پہلے زیارت کے لیے لایا جاتا ہے تو اس وقت اس شعبہ کے اراکین جدید ترین آلات کے ذریعے جنازے کو چند سیکنڈ میں چیک کرنے کے بعد روضہ مبارک میں لے جانے کی اجازت دے دیتے ہیں ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: