روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا پندرھواں دورہ نور زہرا سلام اللہ علیھا مکمل ہوا.....

رسول خدا (ص)نے فرمایا: (فضل القرآن على سائر الكلام كفضل الله على خلقه)قرآن کی فضیلت تمام کلام پر اس طرح ہے جس طرح اللہ کی فضیلت اس کی مخلوق پر ہے۔ حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب(ع) کے قول کی تأسی کرتے ہوئے (تعلّموا القرآن فإنّه أحسن الحديث، وتفّقهوا فيه فإنّه ربيع القلوب، واستشفوا بنوره فإنّه شفاء الصدور، وأحسنوا تلاوته فإنّه أنفع القصص) قرآن کو سیکھو (کیونکہ) یہ بہترین کلام ہے اس میں غورو فکر کروں یہ دلوں کی بحار ہے اس کے نور سے شفاء مانگو (کیونکہ) یہ سینوں کی شفاء ہے اور اس کی بہترین تلاوت کرو (کیونکہ) یہ فائدہ مند قصص ہے۔

پندرھواں دورہ نور زہرا(س) جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے ساتھ خاص تھا مکمل ہوا اور اس دورہ میں شریک خدام کو پورا مہینہ احکام تلاوت قرآن و تجوید کے قواعد و ضوابط کے طریقے سکھائے گے

یہ بات واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے یہ دورہ منعقد کیا گیا تھا۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کے اس دورہ کے استاد الحاج علاء الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: دورات نور زہرا(ع) سے مراد قرآن مجید کی صحیح تلاوت اور اس کے احکام کی معرفت حاصل کرنا ہے اور یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے لیے خاص ہے تاکہ قرآن مجید کی قرأت کوحروف سے لے کر مخارج،صفات و احکام تک صحیح ادا کر سکیں۔
الحاج علاء الدین نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: کہ یہ دورہ ہر روز ایک گھنٹہ کے حسب سے تیس(30) دن تک ہوا خدام کی جانب سے رد عمل مثبت رہا جس کی دلیل ان کا استمرار، شدت اقبال، سوالات اور آخر میں امتحان ہے جنہوں نے سنجیدگی سے شرکت کی اور احکام و قرأت میں تمیز کی۔
آخر پر روضہ مبارک کے خدام نے الحاج علاء الدین، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور قرآن انسٹی ٹیوٹ والوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے خدام کے لئے یہ دورہ قائم کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: