ما بین الحرمین کا سیکشن اھواز میں تصاویر کے ذریعے عاشورا کو اجاگر کر رہا ہے.....

ایران کے شہر اھواز میں مابین الحرمین سیکشن نے (عاشورا بقا کی علامت ہے) کے عنوان کے تحت ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں کربلا اور دوسرے شہروں میں عزاداری اور شعائر حسینی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان تصاویر میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ کروڑوں کی تعداد میں سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے کربلا آنے والے زائرین کی بھی تصاویر شامل ہیں کہ جو کربلا آنے والے راستوں میں مختلف مقامات پہ لی گئی ہیں۔

اس نمائش میں پچاس منتخب کردہ تصاویر رکھی گئی ہیں کہ جنہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد جوق در جوق نمائش گاہ میں آرہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: