عباس عسکری یونٹ کیمیائی حملے میں شہید ہونے والی بچی کی شہادت پہ پُرسہ پیش کرتا ہے اور اس کا ذمہ دار آپریشن میں سستی کو قرار دیتا ہے.....

عباس عسکری یونٹ(فرقۃ العباس القتالیۃ) نے بروز جمعہ 1 جمادی الثانی 1437 بمطابق 11 مارچ 2016ء کو ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہم تازہ کو ایک جنگ زدہ اور دشمنوں کے ہاتھوں نقب زدہ علاقہ قرار دیتے ہیں اور تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے تازہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہیں تا کہ حلبچۃ جیسا سانحہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

عسکری حوالے سے عباس عسکری یونٹ(فرقۃ العباس القتالیۃ) کی قیادت پیشمرگہ کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ان علاقوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے اور داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانوں کو تباہ کرنے کے لیے لائحہ عمل پہ اتفاق کرے گی۔

اس مرتبہ عباس عسکری یونٹ کے میزائل رشاد، ریاض اور حویجۃ پہ آگ برسائیں گے کیونکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اس کیمیائی حملے کا مصدر یہی علاقے تھے۔

اسی طرح سے ہم اس حملے کی مکمل ذمہ دار سیکیورٹی فورسز کو قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ حملہ قریۃ البشیر کو آزاد کروانے میں تاخیر اور فوج کے سربراہ تک علاقے کی غلط صورتحال پہنچانے کا نتیجہ ہے۔

ہم عراقی پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جتنے بھی فوجی افسران اس آپریشن میں تاخیر کا سبب ہیں ان کا کورٹ مارشل کیا جائے۔

آخر میں ہم اس کیمیائی حملے میں شہید ہونے والی کمسن بچی فاطمہ سمیر کی شھادت پہ پرسہ پیش کرتے ہیں کہ جو اس کیمیائی حملے کا نشانہ بننے کے بعد آج اپنے پروردگار سے جا ملی۔ نسأل الله أن يتقبّل الشهداء خير قبول وأن يمنّ على الجرحى بالشفاء العاجل إنّه سميعٌ مجيب
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: