حضرت عباس علیہ السلام کی پرانی ضریح کے تمام اجزاء کو کھول کر الگ کر لیا گیا ہے اور اس وقت تعمیراتی عملہ نئی ضریح کی کنکریٹڈ بنیاد بنانے کے لیے مصروف عمل ہے۔
نئی ضریح کے حجم اور وزن وغیرہ کا جائزہ لینے کے بعد روضہ مبارک کےانجینرنگ سیکشن کے عملے نے نئی ضریح کو مضبوط کنکریٹڈ بنیاد فراہم کرنے کے لیے کھودائی مکمل کر لی ہے اور اسے نمی اور دیگر موسمیاتی ارضیاتی اضرار سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں خاص قسم کی مٹی اور مخصوص مصنوعی مواد بھی ڈال دیا ہے۔
(4,12م × 5,40م)کے سائز پر مشتمل صندوقِ قبر کے گرد نئی ضریح کے لیے جو بنیاد کھودی گئی ہےاس کی چوڑائی 60 سینٹی میٹر اور گہرائی 50 سینٹی میٹر ہے۔اس بنیاد میں سٹینلیس سٹیل کا جال بچھایا جائے گا اور پھر اسے کنکریٹ سے بھر دیا جائے گا۔