حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کی روضہ مبارک میں آمد اورپُر جوش استقبال.....

نئی ضریح مبارک
بروز منگل 5جمادی الثانی 1437بمطابق 15مارچ2016ء کو حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح ایک بہت بڑے جلوس کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ االسلام میں پہنچی کہ جہاں روضہ مبارک کے خدام اور ہزاروں مومنین نے درود و سلام اور پُر جوش نعروں کے ساتھ نئی ضریح کا والہانہ استقبال کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ حرم کے ہی خدام کے ہاتھوں سے تیار ہونے والی حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کو ورکشاپ سے روضہ مبارک میں لانے کی مراسیم میں کربلا کے قبائل، مقامی اور مرکزی حکومت کے عہدیداران اور لاکھوں مومنین نے شرکت کی۔

ضریح مبارک کے اجزاء کو خوبصورت انداز میں پیک کرنے کے بعد مِنی ٹرکوں پہ رکھا گیا اور پھر ایک بہت بڑے جلوس کے ساتھ نئی ضریح کے اجزاء پر مشتمل مِنی ٹرک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب روانہ ہوئے، اس جلوس میں سب سے آگے عراقی جھنڈے لہرا رہے تھے کہ جن پہ یا قمر بنی ہاشم لکھا ہوا تھا۔

پورے راستے میں جلوس میں شامل افراد حضرت عباس علیہ السلام کی شان میں قصیدے پڑھتے رہے اور ابتداء سے آخر تک جلوس میں درود و سلام کی آواز گونجتی رہی۔

پورے راستے میں حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی زیارت کے لیے جلوس میں شامل ہونے والے اور جلوس کا مختلف مقامات پہ استقبال کرنے والے مومنین اور بے انتہاء رش کی وجہ سے یہ قافلہ بہت کم رفتار سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام تک پہنچا اور باب قبلہ سے حرم میں داخل ہوا جہاں حرم کے خدام اور مومنین کی بہت بڑی تعداد نے نئی ضریح مبارک کا حرم میں درود و سلام کی گونجتی ہوئی آوازوں، قصائد اور پر جوش نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔

اس موقع پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ضریح کی تکمیل اور روضہ مبارک میں آمد پہ تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی اور اس منصوبے کے مختلف پہلووں پہ روشنی ڈالی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: