سامراء ہمیشہ مل جل کر امن و سلامتی کے ساتھ رہنے کا نمونہ رہے گا(قبیلہ الباز).....

آج سامراء سے تعلق رکھنے والے قبیلہ الباز کے سرداروں اوراکابر شخصیات نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور زیارت کے مراسیم کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون پہ تبادلہ خیال کیا گیا اور سامراء کی امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے گفتگو کی گئی قبیلہ باز کے وفد میں شامل قبائیلی سرداروں نے سامراء کو ہر قوم و ملت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے امن و سلامتی کا گہوارہ قرار دیا اور کہا کہ سامراء ہمیشہ مل جل کر امن و سلامتی کے ساتھ رہنے کا نمونہ رہے گا۔

وفد نے سامراء میں ہر طرح کی خیر و برکت کو حضرت امام علی نقی(ع) اور حضرت امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک کا فیض قرار دیا۔

وفد نے حرم کو ایک ماڈل کا تحفہ دیا کہ جو سامراء میں اہل تشییع اور اہل سنت کے درمیان بھائی چارے اور اتحاد کی ترجمانی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: