تصویری رپورٹ: حضرت عباس(ع) کے حرم میں لگایا گیا نہایت قیمتی اور نادر سنگ مرمر.....

اسلام کے دفاع کے لیے حضرت عباس علیہ السلام کے کردار اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تاریخ انھیں انتہائی عزت و احترام اور اجلال سے یاد کرتی ہے اور دنیا کی ہر قیمتی چیز حضرت عباس علیہ السلام کے مرقد کی زینت بننے اور حرم کے زائرین کے قدم چومنے کے لیےتڑپتی ہے.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی تنصیب سے پہلے ضریح والے کمرے کہ جسے حرم عباس بھی کہا جاتا ہے میں فرش پہ اٹلی سے لایا گیا نہایت قیمتی، نادر اور دیدہ زیب سنگ مرمر لگایا گیا ہے۔ سنگ مرمر کی قسم ملٹی الاونکس سے تعلق رکھنے والا یہ سنگ مرمر ضریح کے گرد 120 مربع میٹر رقبہ پہ لگایا گیا ہے سنگ مرمر کی ہر ٹائیل (40 سینٹی میٹر×60 سینٹی میٹر)کی ہے اور اس کی موٹائی 3 سینٹی میٹر ہے 3 رنگوں پر مشتمل اس سنگ مرمر کو نہایت دیدہ زیب ڈایزائن کی شکل میں فرش پہ نصب کیا گیا ہےکہ جو عنقریب زائرین کے قدم چومے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: