حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کے لکڑی کے فریم کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے اجزاء کو روضہ مبارک میں منتقل کیے جانے اور ضریح والے کمرے میں نئے سنگ مرمر کا فرش بچھانے کے بعد نئی ضریح کے بنیادی فریم کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

نئی ضریح کا بنیادی فریم برما سے لائی گئی نہایت مضبوط اور اعلی ترین عمارتی لکڑی سے بنایا گیا ہے فریم کے 14 ستون نما اضلاع سٹین لیس سٹیل پہ نصب کیے گئے ہیں کہ جو فریم کے لیے بنیاد کا کام دیتے ہیں ان میں سے 4 ستون ضریح کے کونوں میں ہیں جبکہ باقی ۱۰ ستون ضریح کی دیواروں میں نصب ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: