سروس سیکشن کی طرف سے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات.....

زائر کی خدمت ہمارا شرف ہے یہ نعرہ اس سیکشن کے افراد کا ہے اس سیکشن کا سٹاف ہمیشہ روضہ مبارک کی صفائی، دیکھ بھال اور اسے خوبصورت بنانے میں مشغول رہتا ہے تا کہ ملائکہ کی نزول گاہ، دلوں کے اطمینان کی جگہ ،مومنین کی جائے نماز اور دعاؤں کے قبول ہونے کے مقام کو اس کے شایان شان بنایا جا سکے ۔اس سیکشن کا سٹاف تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے اپنے فرائض کو سر انجام دیتا ہے۔ اس سیکشن کے پانچ شعبے ہیں :

1- شوز سٹینڈ کا شعبہ.

روضہ مبارک کی قدسیت اور صفائی و طہارت کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک سے باہر ہی جوتوں کو رکھنے کے لیے بہت زیادہ شوز سٹینڈ اور ریک بنائے گئے ہیں کہ جہاں پر زائرین اپنے جوتے امانت کے طور پر جمع کروا دیتے ہیں اور ننگے پاؤں روضہ مبارک میں داخل ہوتے ہیں۔ جوتے جمع کروانے کے لیے خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ جگہوں کا انتظام کیا گیا ہے.

2- امانات کا شعبہ .

جن زائرین کے پاس بھاری ذاتی سامان مثلاً بیگ وغیرہ ہوتا ہے ان کی آسانی کے لیے امانات کا شعبہ کھولا گیا ہے اور اسی طرح اکثر زائرین کے پاس موبائل اور کیمرے بھی ہوتے ہیں اور ان کی خواہش یہ ہوتی کہ وہ روضہ مبارک کے اندر اپنی تصویریں کھینچوائیں اور اگر عمومی طور پر تصویر کھینچنے کی اجازت دے دی جائے تو یہ مقدس جگہ تو کسی پارک یا کسی اسی طرح کے پبلک پلیس کی مانند بن جائے گی اور اسی طرح موبائل فون کی گھنٹیوں اور موبائل پر باتیں کرنے سے ایک طرف زیارت، دعا اور نماز پڑھنے والے دوسرے زائرین کی مناجات میں خلل واقع ہو گا اور دوسری طرف بعض موبائلوں میں ایسی گھنٹیاں سیٹ کی ہوتی ہیں کہ جو حرام پر مشتمل ہوتی ہیں لہٰذا ان تمام وجوہات کی بناء پر ان چیزوں کا روضہ مبارک میں لے جانا ممنوع قرار دیا گیا ہے اور روضہ مبارک کے ہر دروازے کے پاس امانات کے لیے کیبن بنائے گئے ہیں کہ جہاں زائرین اپنا بھاری سامان ،موبائل اور کیمرے امانت کے طور پر جمع کرواتے ہیں اور ان سے ایک ٹوکن لے لیتے ہیں اور آسانی کے ساتھ زیارت کرنے کے بعد روضہ مبارک سے باہر آکر ٹوکن دے کر اپنا سامان واپس لے لیتے ہیں.

3- صفائی کا شعبہ

اس شعبے کا نعرہ اور شعار یہ ہے (اپنے گھر کو آنے والوں اور قیام و رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھو)اس شعبے کے افراد شہد کی مکھیوں کی طرح ہمیشہ اپنے اپنے کاموں میں سر گرم رہتے ہیں اور روضہ مبارک اور آنے والے زائرین کی خدمت میں بالکل کوتاہی نہیں برتتے اس شعبہ کے بہت سے یونٹ ہیں :
1 - روضہ مبارک کے گرد کا یونٹ : یہ یونٹ مختلف اور متعدد گروپوں پر مشتمل ہے اور ہر گروپ کی ایک خاص ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کے حوالے سے ہر ایک کا خاص نام بھی ہے مثال کے طور پر ایک گروپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ الیکٹرانک اور غیر الیکٹرانک آلات کے ذریعے صفائی ستھرائی کے کام کو سر انجام دیتے ہیں ان میں سے ہر گروپ کے کام کرنے کا ایک مخصوص ایریا ہے۔ پس یہ یونٹ زائرین کے لیے وسیع ایریا میں بہترین قالین بچھاتا ہے اور ان قالینوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتا ہے۔ اس یونٹ کے افراد روضہ مبارک کے گرد ہر طرف پھیلے رہتے ہیں تا کہ صفائی وغیرہ کے کاموں کواس مقدس مقام کی قدسیت کے شایان شان سرانجام دے سکیں.
2- پینے کے پانی کا یونٹ : یہ یونٹ روضہ مبارک کے اندر اور باہر موجود واٹر کولروں میں پینے کے لیے فلٹر شدہ صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور ان کی صفائی و دیکھ بھال کی ذمہ داری ادا کرتا ہے اور 24گھنٹے اپنے فرائض کی ذمہ داری میں مشغول رہتا ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کے قریب موجود برف کے کارخانے کی دیکھ بھال اور پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کارخانے سے برف لا کر واٹر کولروں اور ٹینکیوں میں ڈالنے کی ذمہ داری بھی یہ یونٹ ادا کرتا ہے
3- سٹور روم کا یونٹ : یہ یونٹ صفائی کے لیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات اور عام دنوں میں ضرورت سے زائد واٹر کولروں کو اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے جمعرات کو یا دوسری مناسبات پر ان زائد واٹر کولروں کو زائرین کی خدمت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح یہ یونٹ ویل چیئر وں کی حفاظت اور مرمت کا کام بھی سر انجام دیتا ہے ان ویل چیئروں کی مدد سے اسپیشل اور عمر رسیدہ افراد کو زیارت کے لیے مختلف جگہ پر لے جایا جاتا ہے۔یہ یونٹ اسپیشل افراد کی ذاتی ویل چیئر کی بھی مرمت وغیرہ کی ذمہ داری ادا کرتا ہے.


4- کاشتکاری کا شعبہ .

یہ شعبہ روضہ مبارک میں مختلف جگہوں پر موجود پودوں اور پھولوں کو پانی دینے کا کام سر انجام دیتا ہے اور ضرورت کے وقت پودے یا گملے کو تبدیل کرتا ہے اس شعبے کے بہت سے یونٹ ہیں :
1- صحن مبارک کا یونٹ: یہ یونٹ متعدد گروپوں پر مشتمل ہے کہ جو سب صحن مبارک اور مختلف شعبوں اور دفتروں میں موجود پودوں کے گملوں اور پودوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں.
2- نرسری کا یونٹ:یہ یونٹ بھی بہت سارے گروپوں پر مشتمل ہے کہ جو سب روضہ مبارک کی نرسری کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور نرسری میں بہت سی کیاریاں اور گرین ہاؤس بنے ہوئے ہیں اس یونٹ میں کچھ گروپ اِن ڈور پودوں اور موسمی پودوں کے لیے مختص ہیں اور کچھ گروپ کیمیائی کھادوں وغیرہ کے لیے ہیں اور کچھ گروپ شہد کی مکھیوں والے فارم کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ صحن مبارک اور بین الحرمین کے ایریا کو خوبصورت بنانے کے لیے ان ڈور اور آؤٹ ڈور پودوں کی اشد ضرورت، ان پودوں کی قیمتوں کے زیادہ ہونے اور اس شعبہ میں خود کفیل ہونے کی غرض سے اس نرسری کی بنیاد رکھی گئی تھی تاکہ قیمتی اور نادر پودوں کو اسی نرسری سے حاصل کر کے روضہ مبارک کی آرائش میں اضافہ کیا جائے.
3- باغیچوں کا یونٹ: اس یونٹ کا عملہ مشک والے باغیچہ اور بین الحرمین اور شارع عباس علیہ السلام والے باغیچہ کی دیکھ بھال کرتا ہے اس یونٹ کا سٹاف ان باغیچوں میں پودوں اور پھولوں کی کاشتکاری، ان کو سیراب کرنے اور اس سلسلہ میں منصوبہ سازی کے فرائض سر انجام دیتا ہے.
4- حشرات کے خاتمے کا یونٹ: اس یونٹ کا کام روضہ مبارک کی عمارت کے تمام حصوں سے ہر طرح کے حشرات کا خاتمہ اور روک تھام ہے اور خاص طور پر زمین میں رہنے والے حشرات کی روک تھام پر اس یونٹ نے کافی کام کیا ہے کیونکہ گزشتہ آمرانہ حکومت کے زمانہ میں اس سلسلہ میں بالکل کوئی کام بھی نہیں کیا گیا تھا اس یونٹ میں بہت سے گروپ ہیں کہ جن میں سے ہر ایک الگ الگ ذمہ داری ادا کرتا ہے مثال کے طور پر کوئی گروپ زمینی حشرات کی روک تھام کرتا ہے، ایک گروپ ہوا میں اڑنے والے حشرات کی روک تھام کرتا ہے، ایک گروپ زہریلے حشرات سے بچاؤاور خاتمے کے لیے کام کرتا ہے اور ایک گروپ پودوں اور پھولوں کو نقصان پہنچانے والے حشرات کی روک تھام کے لیے مختص ہے.


5- ٹرانسپورٹ کا شعبہ۔

اس شعبہ کے پاس چارجینگ والی بے آواز چھوٹی گاڑیاں ہیں کربلا کے حرموں کے ایریا کے ابتدائی گیٹوں سے حرموں تک اور ایک حرم سے دوسرے حرم تک عمر رسیدہ ،معذور اور مریض زائرین کو ان گاڑیوں کے ذریعہ لایا اور لے جایا جاتا ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: