تصویری رپورٹ: چاندی کا پہلاجزء حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح پر نصب کر دیا گیا.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی تنصیب کا کام بہت تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں ضریح کے لکڑی کے فریم کے مختلف حصے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے جا رہے ہیں۔

(10 جمادی الثانی1437هـ) بمطابق(20مارچ 2016)ء کو ضریح کے لکڑی کے فریم پہ چاندی کے اجزاء کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے اور سب سے پہلے مرکزی ستونوں کے نچلے حصہ پہ چاندی سے بنے پھول لگائے گئے ہیں کہ جو ضریح کے تمام چاندی کی حصوں کی طرح 999 کیرٹ چاندی سے بنے ہیں اور اس کی پائیداری کو مزید بڑھانے کے لیے اس میں 2 فیصد 24 کیرٹ خالص سونا بھی ملایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے اجزاء کو روضہ مبارک میں منتقل کیے جانے اور ضریح والے کمرے میں نئے سنگ مرمر کا فرش بچھانے کے بعد نئی ضریح کے بنیادی فریم کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

نئی ضریح کا بنیادی فریم برما سے لائی گئی نہایت مضبوط اور اعلی ترین عمارتی لکڑی سے بنایا گیا ہے فریم کے 14 ستون نما اضلاع سٹین لیس سٹیل پہ نصب کیے گئے ہیں کہ جو فریم کے لیے بنیاد کا کام دیتے ہیں ان میں سے 4 ستون ضریح کے کونوں میں ہیں جبکہ باقی ۱۰ ستون ضریح کی دیواروں میں نصب ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: