قرآن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے روضہ مبارک امام علی(ع) میں محفل قرآن کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ نے نجف اشرف میں روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے صحن میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا کہ جس میں عراق کے نامور قاریان قرآن اور ایران کی صراط فاؤنڈیشن کے قاریان قرآن نے شرکت کی۔

محفل قرآن کا آغاز قاری ضرغام جہاد نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید سے کیا اس کے بعد صراط فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والے ۳ قاریان قرآن نے اس محفل میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور ان کے بعد روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کے مؤذن قاری محمد جواد بنھانی نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔

محفل کے آخر میں تمام قاریان قرآن میں روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کی طرف سے متبرک ہدیے تقسیم کیے گئے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: