نئی ضریح کے لکڑی کے فریم کی تنصیب کا کام بالائی تاج تک پہنچ چکا ہے.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی تنصیب کے سلسلہ میں سب سے پہلے ضریح کا لکڑی سے بنا ہیکل نصب کیا جا رہا ہے اور اسی لکڑی کے ہیکل پہ سونے اور چاندی سے بنے اجزاء کو نصب کیا جائے گا اس وقت لکڑی کے ہیکل کے بالائی حصہ کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے کہ جسے ضریح کا تاج بھی کہا جاتا ہے یہ وہی حصہ ہے کہ جہاں قرآنی آیات اور اشعار پر مشتمل سونے چاندی کی پٹیاں نصب کی جائیں گی اور اسی طرح سے افریز بھی اسی حصہ پہ نصب ہو گی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کارپینٹگ سیکشن کا عملہ نہایت محنت اور عقیدت کے ساتھ ضریح کے لکڑی کے فریم کو نصب کرنے کا کام دن رات کر رہا ہے تا کہ مقررہ وقت پہ نئی ضریح کے تمام اجزاء کی تنصیب مکمل ہو جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: