روضہ مبارک امام علی(ع) میں آٹھویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش کا افتتاح.....

بروز منگل12 جمادی الثانی 1437 ھ بمطابق 22 مارچ 2016 ء کو روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والی آٹھویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش کا افتتاح روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام کی سیکرٹری جنرل علامہ سید نزار حبل المتین نے کیا۔

اس افتتاحی تقریب میں بہت بڑی تعداد میں علمی، ادبی، سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل تھا۔

روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے سربراہ علامہ شیخ سعد خاقانی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نمائش میں
لبنان، مصر، الجزائر، إيران، سوريا، اردن، برطانيہ اور فرانس وغیرہ سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد کتابی ادارے شریک ہیں اور 35000 سے زیادہ کتابیں نمائش کے لیے ان اداروں کی طرف سے رکھی گئی ہیں۔

اس علمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال بھی موجود ہے کہ جو پہلے دن سے ہی لوگوں کی نظروں کا مرکز بن گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: