تصویری رپورٹ: نئی ضریح کے چاروں کونوں میں چاندی کے ستون اور گلدان نما حصے نصب کر دیے گئے ہیں.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے داخلی لکڑی کے ہیکل کی تنصیب اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے اور لکڑی کے ہیکل کے اجزاء کی تنصیب کے ساتھ ساتھ اس پہ سونے اور چاندی کے حصوں کی تنصیب کا کام بھی کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ضریح کے چاروں کونوں میں موجود لکڑی کے ستونوں پہ چاندی سے بنے دیدہ زیب نقش و نگار پر مشتمل ستون اور ان پہ موجود خوبصورت اور دلکش گلدان نما حصوں کو نصب کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ستون اور گلدان نما حصے 999 کیرٹ چاندی سے بنائے گئے ہیں اور اس میں دو فیصد24 کیرٹ سونے کو بھی ملایا گیا ہے تاکہ اس کی پائیداری اور چمک میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

چاندی سے بنے ان ستونوں کو(CNC) طریقہ کار کے ذریعے خوبصورت شکل میں ڈھالا گیا ہے ان میں سے ہر ستون کے موٹائی7 ملی میٹر، چوڑائی16 سینٹی میٹر اور لمبائی 2 میٹر ہے اور ہر ستون کا وزن ساڑھے تیس کلو گرام ہے جبکہ اس کا قطر 10 سینٹی میٹر ہے۔

ان ستونوں پہ لگائے جانے والے گلدان نما ہر حصے کی موٹائی6 سے8ملی میٹر، اونچائی 30 سینٹی میٹر اور وزن 4کلو گرام ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: