مستنصریہ یونیورسٹی میں خطی نسخوں کے حوالے سے میٹنگ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دار مخطوطات نے مستنصریہ یونیورسٹی میں خطی کتابوں اور ہاتھ سے لکھی گئی دیگر اشیاء کی حفاظت اور مرمت وغیرہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں شرکت کی اور حاضرین کو اپنے تجربات اور معلومات سے آگاہ کیا۔

روضہ مبارک کے دار مخطوطات کی طرف سے میٹنگ میں شرکت کرنے والے علی عبد المحسن نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس میٹنگ میں شرکت تعلیمی اداروں اور خطی نسخوں پر مشتمل لائبریریوں کے ساتھ فنی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

علی عبد المحسن نے بتایا ہے کہ اس میٹنگ میں ہمارے تجربے اور اس میدان میں ہماری علمی و عملی معلومات سے حاضرین نے استفادہ کیا اور ہم نے بھی متعدد موضوعات پہ ایسی معلومات حاصل کیں کہ جن کی ہمیں اپنے کام کے حوالے سے ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: