بحرالعلوم فاؤنڈیشن اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شیخ مظفر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد اور علامہ صافی کا خطاب.

بروز جمعرات 14 جمادی الثانی 1437ھ بمطابق 24 مارچ 2016 ء کو علماء، حوزوی شخصیات اور ادباء کی بڑی تعداد کی موجودگی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور بحر العلوم فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے علامہ شیخ محمد رضا مظفر(قدس سرہ) کی افکار کو دنیا تک پہنچانے اور حوزہ علمیہ میں جدت پیدا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عالمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں بہت سی علمی شخصیات نے شیخ مظفر کے حالات زندگی اور خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

سیمینار کی افتتاحی تقریب سے دیوان وقف شیعی کے صدر علامہ سید علاء الدین موسوی نے بھی خطاب کیا اور اپنے خطاب میں شیخ مظفر(قدس سرہ) کی تحریر و تالیف اور تدریس کے میدان میں کی جانے والی کاوشوں پہ روشنی ڈالی۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے کہا:

ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے علماء کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی یاد میں اکرام و احترام پر مشتمل محافل برپا کرنے کے حوالے سے صرف مرحوم علماء پہ اکتفاء نہ کریں ہم موجودہ علماء کے لیے اس طرح کی محافل کے انعقاد سے کچھ اعتباری اور ظاہری امور کی وجہ سے دور ہیں کہ جو ہمیں بہت سے اہم امور سے روکے ہوئے ہیں۔

شیخ مظفر(قدس سرہ) نے اپنے اصلاحی مشن میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا اور تمام مشکلات کی نشاندہی کے بعد ہر مشکل کے لیے حل معین کیا اور عملی طور پہ ہر حل کی تطبیق بھی کی اسی وجہ سے شیخ مظفر نے ہمیں یہ سیکھا دیا ہے کہ ہمیں ہر صورت میں مشکلات کے سامنے مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: