چاندی سے بنے اٹھارہ تاج نما حصوں کی نئی ضریح پہ تنصیب.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح لکڑی کے فریم پہ سونے اور چاندی کے اجزاء کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے حال ہی میں ضریح کے ستونوں کے نچلے حصے پہ 18 تاج نما چاندی سے بنے اجزاءکی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ضریح کا یہ جزء بالکل اسی شکل میں پرانی ضریح پہ بھی موجود تھا لیکن اس کی موٹائی صرف1 ملی میٹر تھی جبکہ نئی ضریح پہ نصب ہونے والے ان 18 تاج نما اجزاء میں سے ہر ایک کی چوڑائی 30 سینٹی میٹر اور موٹائی 2,5ملی میٹر ہے۔

واضح رہے کہ ضریح کا یہ حصہ بھی چاندی کے باقی حصوں کی طرح 999 کیرٹ چاندی سے بنایا گیا ہے اور اس میں دو فیصد 24 کیرٹ خالص سونا بھی ملایا گیا ہے۔‏
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: