روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر احمد قزوینی نے بتایا ہے کہ الکفیل ہسپتال میں بانجھ پن کے علاج کے لیے کھولا گیا شعبہ گزشتہ کچھ عرصہ سے باقاعدہ طور پہ کام کر رہا ہے اور اب تک 400 سے زیادہ بے اولاد والدین علاج کے لیے اس شعبہ سے رابطے میں ہیں۔
مذکورہ شعبہ میں 50 مریضوں کے لیے ٹیسٹ ٹیوب بےبی طریقہ علاج بھی استعمال کیا گیا کہ جن میں سے 16 مریضوں میں یہ طریقہ علاج کامیاب رہا اور باقی افراد میں کچھ طبی اور طبیعی وجوہات کی بناء پہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔عالمی طور پر 100 میں سے 35مریضوں میں ہی یہ طریقہ علاج کامیاب رہتا ہے۔
اس سلسلہ مذکورہ شعبہ سے رابطہ کے لیے درج ذیل نمبر پہ بات ہو سکتی ہے:
07602344444
07602329999