روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی آٹھویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش میں شرکت…..

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سٹال
روز منگل12 جمادی الثانی 1437 ھ بمطابق 22 مارچ 2016 ء کو روضہ مبارک امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیھما السلام کی جانب سے آٹھویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش شروع ہو چکی ہے.
اس نمائش میں عراق کی باقی مقدس روضوں و مزارات کی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنی علمی کتابوں اور بہت سی دوسری نت نئی منشورات کے ہمراہ شریک ہے.
اس نمائش میں لبنان، مصر، الجزائر، إيران، سوريا، اردن، برطانيہ اور فرانس وغیرہ سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد کتابی ادارے شریک ہیں اور 35000 سے زیادہ کتابیں نمائش کے لیے ان اداروں کی طرف سے رکھی گئی ہیں۔ اور اس نمائش میں روضہ مبارک نے 300 مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کو اپنے سٹال کا حصہ قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ بہت سی تصاویر، سی ڈیز اور دوسری منشورات کو بھی سٹال کا حصہ قرار دیا گیا ہے.
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال میں رکھی ہوئی کتابوں کی انفرادیت اور سٹال کے مخصوص ڈیزائن کی وجہ سے وہاں سارا دن لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے.
یا د رہے کہ اس نمائش کا انعقاد روضہ مبارک امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیھما السلام کی طرف سے ہر سال کیا جاتا ہے اور اس سال اس نمائش میں دنیا بھر سے 200 سے زیادہ کتابی اداروں اور ناشرین نے شرکت کی ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: