نئی ضریح کے جانبی ستونوں کے بالائی سرے پہ تاج نما حصوں کی تنصیب کا کام مکمل.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے جانبی ستونوں یعنی ضریح کے دیواروں میں بنائے گئے لکڑی کے ہیکل پہ چاندی کے ستونوں کی تنصیب مکمل کرنے کے بعد ان کے بالائی سرے پہ چاندی سے بنے تاج نما حصوں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

جانبی ستونوں کے بالائی سروں پہ لگائے گئے ان تاج نما حصوں کی کل تعداد 18 ہے کہ جن کو بنانے میں تقریبا 5 مہینے لگ گئے۔
لکڑی کے ہیکل پہ نصب کیے گئے ان ستونوں میں سے ہر ایک کا وزن 19 کلو گرام ہے جبکہ اس کی موٹائی 15 ملی میٹر ہے۔
چاندی کے بنے یہ ستون لکڑی کے ہیکل پہ ایک غلاف کی صورت نصب کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ضریح کا یہ حصہ بھی چاندی کے باقی حصوں کی طرح 999 کیرٹ چاندی سے بنایا گیا ہے اور اس میں دو فیصد 24 کیرٹ خالص سونا بھی ملایا گیا ہے۔‏
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: